021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
حدیث یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں )جبرائیل( بہترہوں یاآپ ؟کی تحقیق
54592حدیث سے متعلق مسائل کا بیانمتفرّق مسائل

سوال

ایک مجلس میں مسجدکے اندر ایک بے علم آدمی حدیث بیان کررہاتھا،کہہ رہاتھاکہ حضرت جبرائیل علیہ السلام حضورپاک صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تشریف لائے اورپوچھایارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں بہترہوں یاآپ ؟توحضورنے جواب فرمایاکہ میں آپ سے بہترہوں، اس لئے کہ اللہ تعالی تم کومیرے پاس بھیج دیتے ہیں ،پھرپوچھاکہ آپ بہترہیں یاقرآن ؟توفرمایاکہ میں بہترہوں اس لئے کہ اللہ تعالی قرآن میرے اوپرنازل فرماتے ہیں ،پھرپوچھاکہ آپ بہترہیں یادین؟ توحضورصلی اللہ علیہ وسلم نے جواب فرمایاکہ دین بہترہے اس لئے کہ اللہ تعالی نے دین کے لئے مجھے مبعوث فرمایاہے اوکماقال۔ پھرمیں نے مجلس کے ختم پرسب ساتھیوں سے کہاکہ یہ حدیث درست نہیں ہے، اس لئے کہ دین اورقرآن دونوں کوئی الگ الگ چیزنہیں ہیں ،افتراق نہیں ہے ،دونوں ایک ہی ہیں ۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

حضورصلی اللہ علیہ وسلم اورحضرت جبرائیل کے درمیان مذکورہ مکالمہ جس کااستفتاء میں ذکرہے، یہ روایت ہمیں نہیں ملی۔
حوالہ جات
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب