81838 | ایمان وعقائد | اسلامی فرقوں کابیان |
سوال
بعض دفعہ قادیانی کمپنی میں مسلمان منیجر ہوتاہے ،ایسی صورت میں ہمارا ان کے ساتھ معاملہ کرنے کا کیاحکم ہوگا ؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اگر کمپنی کا اصل مالک قادیانی ہے ، تو درمیان میں مسلمان منیجر کے واسطہ آنے سے معاملے میں فرق نہیں پڑےگا ،کیونکہ اس کمپنی کی آمدنی قادیانی مالک کو جاتی ہے ، لہذا غیرت ایمانی کے خلاف ہونے کی بناء پر اس کمپنی کے ساتھ لین دین کرنا بھی ناجائز ہے۔
حوالہ جات
۰۰۰۰
احسان اللہ شائق عفا اللہ عنہ
دارالافتاء جامعة الرشید کراچی
۰۳/جمادی الاولی ١۴۴۵ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | احسان اللہ شائق | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |