81839 | ایمان وعقائد | ایمان و عقائد کے متفرق مسائل |
سوال
بعض اوقات ہم کسی کمپنی کے لئے کسی دوسرے تاجر سے معاہدہ کرتے ہیں مثلا کپڑے خریدنا ہے ، خریدار کمپنی کہتی ہے کہ آپ کسی بھی کمپنی سے خرید کر کے دیدیں ،ایسی صورت میں کسی قادیانی کمپنی سے مال خرید کر ہم دے سکتے ہیں ؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
کسی اور کا وکیل بن کر قادیانی کمپنی سے مال خرید نا، یہ صورت بھی قادیانیوں سے لین دین کی ہے ،جس کا ناجائز ہونا اوپر مذکور ہوچکاہے،لہذا احتراز کرناچاہئے ۔
حوالہ جات
۰۰۰۰۰
احسان اللہ شائق عفا اللہ عنہ
دارالافتاء جامعة الرشید کراچی
۰۳/جمادی الاولی ١۴۴۵ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | احسان اللہ شائق | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |