021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
قادیانی کمپنی سے سامان اٹھانے کے معاہدہ کاحکم
81840متفرق مسائلمتفرق مسائل

سوال

ہماری  ٹرانسپورٹ  کمپنی بھی  ہے جو مختلف  کمپنیوں  کے ساتھ معاہدہ کرتی ہے ، ان کا سامان   کپڑے وغیرہ    گاڑی  میں لوڈ کرکے  ایک جگہ سے  دوسری جگہ  پہنچاتی  ہے ،ایسے میں  کسی قادیانی  کمپنی سے   سامان اٹھانے کا شرعی حکم  کیاہے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ٹرانسپورٹ  کمپنی کے ذریعہ قادیانی  کمپنی کا  ساما ن اٹھانے  کا معاملہ  بھی  لین  دین کا معاملہ ہے ، اس لئے  اس سے  بچنا  چاہئے  کیونکہ  کسی بھی قادیانی سے کوئی  معاملہ کرنا   خواہ کسی بھی  شکل  میں ہو ،اس میں  کافر  مرتد  کے ساتھ معاملہ ہے ،ہندو  ،عیسا ئی وغیرہ عام کفار  کے ساتھ جائز   معاملہ  کرنے  کی  شرعا  اجازت  ہے ،لیکن  قادیانی اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کرتے ہیں،لہذا ان کے ساتھ معاملات میں جو دینی نقصانات کاقوی اندیشہ ہے وہ دوسرے غیرمسلموں کے ساتھ معاملات میں نہیں ہے،اس لئےان کے ساتھ معاملات سے اجتناب لازم ہے ۔

حوالہ جات
۰۰۰۰

احسان اللہ شائق عفا اللہ عنہ    

دارالافتاء جامعة الرشید     کراچی

۰۳/جمادی الاولی ١۴۴۵ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

احسان اللہ شائق

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے