021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
سوتیلے بیٹوں کی جائیداداپنے نام کروانااوران کوجائیدادسے محروم کرنا
57029جائز و ناجائزامور کا بیانخریدو فروخت اور کمائی کے متفرق مسائل

سوال

سوال :کیاداداکاسوتیلےبیٹوں کی جائیداداپنے نام کروانا اورقبضہ کرنا،ساراکلیم اپنے نام کرواناجائزہے؟ کیاداداکا(سوتیلےبیٹوں)میرے والد اورچچاکوجائیداد سے بے دخل کرناجائزہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

داداکا سوتیلےبیٹوں کی جائیداداپنے نام کروانا اورقبضہ کرنا شرعاناجائزوحرام ہے،کسی کامال اس کی اجازت کے بغیرلینا بڑاظلم،اورگناہ کیبرہ ہے ،احادیث میں بہت وعیدیں آئی ہیں ،حدیث میں ہےکہ کسی نے ایک بالشت زمین بھی ناحق کسی سے لی توقیامت کے دن اس کو ساتھ زمینوں کاطوق پہنایاجائے گا ،اسی طرح حدیث میں ہے کہ کسی کامال اس کی رضامندی کے بغیرلیناجائزنہیں۔
حوالہ جات
" البيهقي فی شعب الایمان " 4 / 387: عن أبي حرة الرقاشي عن عمه أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : لا يحل مال امرىء مسلم إلا بطيب نفس منه۔ "صحيح مسلم "ج 5 / 58: حدثنا أبو بكر بن أبى شيبة حدثنا يحيى بن زكرياء بن أبى زائدة عن هشام عن أبيه عن سعيد بن زيد قال سمعت النبى -صلى الله عليه وسلم- يقول « من أخذ شبرا من الأرض ظلما فإنه يطوقه يوم القيامة من سبع أرضين۔
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب