021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
رضاعی والد کی پوتیوں اور نواسیوں سے نکاح کا حکم
57138القرآنالفاتحہ

سوال

عمرو کی بیوی زینب نے اپنے پوتے(زید کے بیٹے)اکرم کو دودھ پلایا ہے،اور اپنی نواسی (رقیہ کی بیٹی) زیب النساء کو بھی دودھ پلایا ہے۔ یعنی اکرم اور زیب النساء رضاعی بہن بھائی ہیں اور ان کا آپس میں نکاح نہیں ہو سکتا۔لیکن عمر کی دوسری بیویوں (زینب کے علاوہ) سے پوتیاں اور نواسیاں ہیں۔کیا ان کے ساتھ اکرم کا نکاح ہوسکتا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مذکورہ صورت میں اکرم عمرو کا رضاعی بیٹا بن گیا۔اور عمروکی پوتیاں اور نواسیاں اکرم کی رضاعی بھتیجیاں اوربھانجیاں بن گئیں۔لہذا اکرم کا نکاح عمرو کی دوسری بیویوں والی پوتیوں نواسیوں سے نہیں ہوسکتا۔
حوالہ جات
(الدرالمختارمع ردالمحتار:3/ 29) (حرم) علىالمتزوجذكراكانأوأنثى،نكاح (أصله،وفروعه) علا،أونزل (وبنتأخيهوأختهوبنتها). (الدرالمختارمع ردالمحتار:3/ 28) أسبابالتحريمأنواع: قرابة،مصاهرة،رضاع…..،قوله: ( رضاع) فيحرمبهمايحرممنالنسب.
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد تنویر الطاف صاحب

مفتیان

ابولبابہ شاہ منصور صاحب / فیصل احمد صاحب