021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
پرندوں کو پنجرے میں قید کرنے کا حکم
57151جائز و ناجائزامور کا بیانجانوروں کے مسائل

سوال

بعض لوگ پرندوں کو پکڑ کر بیچتے ہیں، اور خریدنے والے لوگ انہیں پنجرے میں بند کر کے خوبصورتی کے لیے گھر میں رکھتے ہیں،اور پنجرے میں ہی ان کی خوراک وغیرہ ڈال دیتے ہیں۔ان میں حلال اور حرام ہر قسم کے پرندے شامل ہوتے ہیں۔اس حوالے سے مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات عنایت فرمائیں۔ 1-کیا پرندوں کی خریدوفروخت جائز ہے؟ 2-کیا پرندوں کو پنجرے میں بند کر کے خوبصورتی کے لیے گھر میں رکھنا جائز ہے؟ 3-کیا مذکورہ صورتوں میں حلال اور حرام پرندوں کے حکم میں کوئی فرق ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

-پرندوں کی خریدوفروخت جائز ہے۔ 2-اگر پرندے کو ایذاء نہ دی جائے،اور اس کے کھانے پینے کا خیال رکھا جائے تو اسے پنجرے میں بند کر کے خوبصورتی کے لیے گھر میں رکھنا جائز ہے۔ 3-حلال اور حرام پرندوں کے حکم میں کوئی فرق نہیں۔دونوں کا حکم ایک ہی ہے۔
حوالہ جات
(مرقاة المفاتيح:7/ 3061) «عن أنس رضي الله عنه قال: إن كان النبي صلى الله عليه وسلم ليخالطنا حتى يقول لأخ لي صغير: " يا أبا عمير !ما فعل النغير؟ " كان له نغير يلعب به، فمات» . . . . .وإنه لا بأس أن يعطى الصبي الطير؛ ليلعب به من غير أن يعذبه. (الفتاوى الهندية :3/ 114) بيع الكلب المعلم عندنا جائز ،وكذلك بيع السنور وسباع الوحش والطير جائز عندنا معلما كان أو لم يكن . (الدر المختار مع رد المحتار:5/ 226) (وصح بيع الكلب)ولو عقورا (والفهد) ،والفيل والقرد، (والسباع) بسائر أنواعهاحتى الهرة، وكذا الطيور (علمت أو لا) .
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد تنویر الطاف صاحب

مفتیان

ابولبابہ شاہ منصور صاحب / فیصل احمد صاحب