021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ذی الحجہ کاچاند دیکھنے کے بعد ناخن ،بال کاٹنے کاحکم
56020.2قربانی کا بیانقربانی کے مستحبات اور قربانی کے جانور سے انتفاع کا حکم

سوال

ذی الحجہ کاچاند دیکھنے کے بعد بال ناخن کاٹنامنع ہے اگربال زیادہ بڑھے ہوں ،اورناخن بھی اورقربانی کاارادہ بھی ہو،اورمونچھ کے بال ہونٹ سے نیچے ہونے لگے اورچالیس دن بھی بال اورناخن کوہوجائیں تواب بال ناخن نہ کاٹے ،قربانی کاانتظارکرے یابال اورناخن کاٹے ،بال زیرناف ناخن کاٹناواجب یافرض ہے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ذی الحجہ کاچاند دیکھنے بعد جس کاقربانی کاارادہ ہواس کے لئے مستحب یہ ہے کہ وہ ناخن ،بال نہ کاٹے جب تک کہ قربانی نہ ہوجائے ،لیکن یہ استحبابی حکم اس شرط سے ہے کہ زیرناف اوربغلوں کی صفائی اور ناخن کاٹے ہوئے چالیس دن نہ گزرے ہوں ،اگرچالیس دن گزرگئے ہیں توایسی صورت میں بال وغیرہ نہ کاٹنے کایہ حکم نہیں،بلکہ یہ حکم ہے کہ صفائی کرے ،کیونکہ زیرناف بال ،ناخن کاٹنا امورفطرت (خصال حمیدہ ) میں سے ہےاورہرہفتے مستحب اور۴۰ دن کے اندر کاٹنا مسنون ہے، اس سے زیادہ باقی رکھنامکروہ تحریمی اورناجائزہے ۔
حوالہ جات
"مشکاۃ المصابیح " 2/127 : عن ام سلمۃ رضی اللہ عنہاقالت قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم :اذادخل العشرواراد بعضکم ان یضحی فلایمسن من شعرہ شیئا وفی روایۃ فلایأخذن شعراولایقلمن ظفراوفی روایۃ من رأی ہلال ذی الحجۃ واراد ان یضحی فلایأخذن من شعرہ ولامن اظفارہ ۔رواہ مسلم۔ "ردالمحتارعلی الدرالمختار" 5/261 : وقال العلامۃ الحصکفی رحمہ اللہ تعالی ویستحب حلق عانۃ وتنظیف بدنہ بالاغتسال فی کل اسبوع مرۃ والأفضل یوم الجمعۃ وجازفی کل خمسۃ عشر وکرہ ترکہ وراء الأربعین مجتبی۔
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب