ایک خاتون بلقیس کا انتقال ہوا ان کی ملکیت میں کل رقم یہ ہے 957492 ﴿نولاکھ ستاون ہزار چار سو بانوے﴾یہ رقم ایک زمین کی فروختگی سے حاصل ہوئی ،مذکورہ رقم مندرجہ ذیل ورثہ میں کس طرح تقسیم ہوگی ؟
والدہ ،شوہر ،لڑکا اور لڑکی ان میں کون کون حقدار ہیں اور کس کے حصے میں کتنی رقم آئیگی تفصیل سے لکھدیں
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
مرحومہ بلقیس کے ورثہ اگر یہی ہیں جو سوال میں مذکور ہیں تو میراث میں ان کے حصے اس طرح ہیں
بلقیس کی والدہ کا حصہ٪ 16.666۔شوہرکاحصہ٪ 25۔لڑکی کاحصہ ٪.444. 19
لڑکے کاحصہ ٪ 38.888
اگر کل قابل تقسیم ترکہ کی رقم صرف یہی ہےجوسوال مذکور ہے تو اس میں مذکورہ ورثہ کا حصہ حسب ذیل ہے ۔
والدہ کا حصہ = 159582) ( ایک لاکھ انسٹھ ہزار پانسو بیاسی روپئے
شوہر کا حصہ = 239373) ( دولاکھ انتالیس ہزار تین سو تہتر روپئے
لڑکی کاحصہ = 186179) ( ایک لاکھ چھیاسی ہزار ایک سو انہتر روپئے
لڑکے کاحصہ ) =372358(ایک لاکھ بہتر ہزار تین سو اٹھا ون روپئے