فرض رکعات کی آخری ایک یادورکعات میں سورہ فاتحہ دویاتین مرتبہ پڑھ لی اوراس کے بعد رکوع میں گئے تواس صورت میں بھی سجدہ سہوواجب ہوگایانہیں ؟برائے مہربانی مذکورہ صورتوں کاالگ الگ جواب عنایت فرمائیں۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
سجدہ سہوواجب نہیں، نمازہوجائے گی۔
حوالہ جات
"حلبی کبیر "/ 460:
وان قرأالفاتحۃ فی احدی (الاخریین مرتین اوضم فیہما،الیہماسورۃ وکذالوقرأ السورۃ دون الفاتحۃ اوقرأ التشہد مرتین ۔۔۔۔۔اماتکرارالفاتحۃ وضم السورۃ فلان الاخریین محل القراءۃ مطلقاولم یلزم منہ ترک الواجب ولاتاخیرہ ۔