021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بیٹااگرغائب ہوتواس کے حصے کاکیاکیاجائے؟
56129.3میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

مرحوم کاایک بیٹاہے،مگربیٹے کی پیدائش سے لے کراپنی موت تک اس کی شکل نہیں دیکھی ،اب یہ بھی معلوم نہیں کہ وہ اس دنیامیں موجودبھی ہے یانہیں۔ اگربیٹے کومیراث میں حصہ دیاجائے گا،توکس حساب سے ہوگا؟اوربہنوں کوکس حساب سے ملے گا؟اوراگربیٹانہ ملے تورقم کاکیامصرف ہوگا؟برائے مہربانی راہنمائی فرمائے جائے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

صورت مسئولہ میں اگرمرحوم کی ملک میں مذکورہ رقم کے علاوہ کوئی اورمال ہے اوراس کابیٹامل جاتاہے،توسارامال اسی کوملے گا،اوراگرنہ ملے تواس کاحصہ محفوظ رکھاجائےگا۔
حوالہ جات
"السراجی" /56،57 : المفقودحی فی مالہ حتی لایرث منہ احد ومیت فی مال غیرہ حتی لایرث من احد ویوقف مالہ حتی یصح موتہ اوتمضی علیہ مدۃ ،واختلف الروایات فی تلک المدۃ وبعداسطر قا ل بعضہم تسعون سنۃ وعلیہ الفتوی ۔ " الفتاوى الهندية " 51 / 347: مدار مسألة المفقود على حرف واحد إن المفقود يعتبر حيا في ماله ميتا في مال غيره حتى ينقضي من المدة ما يعلم أنه لا يعيش إلى مثل تلك المدة ، أو تموت أقرانه وبعد ذلك يعتبر ميتا في ماله يوم تمت المدة أو مات الأقران وفي مال الغير يعتبر ميتا كأنه مات يوم فقد ، كذا في الذخيرة من مات في حال فقده ممن يرثه المفقود يوقف نصيب المفقود إلى أن يتبين حاله ؛ لاحتمال بقائه فإذا مضت المدة التي تقدم ذكرها وحكمنا بموته قسمت أمواله بين الموجودين من ورثته۔
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب