021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
خلافِ شرع کام کرنے والے حجام کو دکان کرایہ پر دینا
56603اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائلکرایہ داری کے متفرق احکام

سوال

زیدنے اپنی دکانیں کرائے پر دی ،ان میں سے ایک کان کرایہ دار بطور حجام استعمال کرتاہے جہاں غیر شرعی بال بنائے جاتے ہیں اورسنت رسول (ڈاڑھی)کاٹی جاتی ہے، کیا اس دکان کا کرایہ مالک کے لیے جائز اورحلال ہے ؟ اورکیا ان ناجائزکاموں کا گناہ مالک کو بھی ملے گا کہ نہیں ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگرزیدکے غالب گمان میں اس حجام کا غالب کام جائزہوگا تو اسے دکان کرایہ پر دینا جائز ہےاوراس سے حاصل ہونے والا کرایہ حلال ہے، اوراگرغالب گمان یہ ہو کہ اس کا غالب کام ناجائز ہوگا تو پھراسے دکان کرایہ پر دیناجائزنہیں،اس صورت میں دکان کرایہ پر دینےسے مالک بھی گناہگارہوگا،کیونکہ ایک ناجائز کام میں اس نے تعاون کیا۔ تاہم اگر کسی نے غلطی سے دی ہوتوتوبہ کرے اورحاصل ہونے والے کرایہ میں یہ تفصیل ہے کہ اگرمذکورحجام نےکہیں سےحلال مال قرض لیکر کرایہ ادا کیاہویا اس کی اپنی ذاتی حلال آمدن میں اتنی گنجائش ہو کہ جس سے وہ کرایہ ادا کرسکے تو کرایہ حلال ہوگا ،ورنہ حرام ہوگا۔
حوالہ جات
المحيط البرهاني في الفقه النعماني (7/ 482) إذا استأجر الذمي بيتاً من مسلم ليبيع فيه الخمر، جازت الإجارة في قول أبي حنيفة خلافاً لهما. المحيط البرهاني في الفقه النعماني (7/ 482) قال: وإذا استأجر الذمي من المسلم بيعة يصلَي فيها فإن ذلك لا يجوز؛ لأنه استأجرها ليصلي فيها وصلاة الذميّ معصية عندنا وطاعة في زعمه، وأي ذلك ما اعتبرنا كانت الإجارة باطلة؛ لأن الإجارة على ما هو طاعة ومعصية لا يجوز. ولا يجوز قبول هدية أمراء الجور ؛ لأن الغالب في مالهم الحرمة إلا إذا علم أن أكثر ماله حلال بأن كان صاحب تجارة أو زرع فلا بأس به ؛ لأن أموال الناس لا تخلو عن قليل حرام فالمعتبر الغالب ، وكذا أكل طعامهم ، كذا في الاختيار شرح المختار . {وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ [المائدة: 2] وفی أحكام القرآن للجصاص ؎ (3/ 296) وقوله تعالى وتعاونوا على البر والتقوى يقتضي ظاهره إيجاب التعاون على كل ما كان تعالى لأن البر هو طاعات الله وقوله تعالى ولا تعاونوا على الإثم والعدوان نهي عن معاونة غيرنا على معاصي الله تعالى.
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سید حکیم شاہ صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب