021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کم عمر بچوں کو ترجمۂ قرآن پڑھانا
56721جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

تعلیمی کمیٹی کی تجویز ہے کہ قاعدے والے طلبہ کے علاوہ ، صرف حفظ و ناظرہ والے طلبہ(جو عموماً 10 سے 15 سال کی عمر میں مدرسے کی تعلیم سے فارغ ہو جاتے ہیں) کو ترجمۂ قرآن بھی پڑھایا جائے، کیا اس سلسلے کا اجراء مفید ہو گا؟آنجناب راہنمائی فرما دیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اس بارے میں ہماری تجویز یہ ہے کہ بچوں کو ترجمہ پڑھانے سے پہلے عربی زبان بصورت "قرآنک عربی" پڑھائی جائے، اس کے بعد ترجمہ اور ترجمہ مکمل ہونے کے بعد تفسیر پڑھائی جائے، اور یہ شروع کرنے کے لئے بچوں کی زیادہ عمر ہونا بھی ضروری نہیں بلکہ پانچ سال کی عمرسےیہ تعلیم شروع کی جا سکتی ہے، البتہ یہ خیال رکھا جائے کہ اوّل تو بچوں پر اس سے زیادہ بوجھ نہ بنے، دوم ان کی حفظ و ناظرہ و دیگر تعلیم کا حرج نہ ہو، لہذا منتخب طلبہ سےیہ سلسلہ شروع کیا جائے، نیز اس سلسلے میں ہمارے ادارے کی طرف سے قرآنک عربی کا کورس کروانے والے نگران صاحب سے رابطہ (03043688947)کیا جا سکتا ہے۔
حوالہ جات
فی بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع(( فصل ) : وأما حكم الوقف الجائز وما يتصل به): "ولو وقف داره على سكنى ولده ، فالعمارة على من له السكنى ؛ لأن المنفعة له فكانت المؤنة عليه لقوله عليه الصلاة والسلام : { الخراج بالضمان } كالعبد الموصى بخدمته أن نفقته على الموصى له بالخدمة۔" و فی مجلة الأحكام العدلية : "( المادة 494 ) لو استؤجر عقار شهرية كذا دراهم من دون بيان عدد الأشهر يصح العقد . لكن عند ختام الشهر الأول لكل من الآجر والمستأجر فسخ الإجارة في اليوم الأول وليلته من الشهر الثاني الذي يليه وأما بعد مضي اليوم الأول وليلته فليس لهما ذلك , وإن قال أحد العاقدين في أثناء الشهر فسخت الإجارة , تنفسخ في نهاية الشهر وإن قال في أثناء الشهر فسخت الإجارة اعتبارا من ابتداء الشهر الآتي تنفسخ عند حلوله . وإن كانت قد قبضت أجرة شهرين أو أكثر فليس لأحدهما فسخ إجارة الشهر المقبوض أجرته۔"فقط
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عمران مجید صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب