03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
خط بنوانے کاحکم
56540جائز و ناجائزامور کا بیانناخن ،مونچھیں اور ،سر کے بال کاٹنے وغیرہ کا بیان

سوال

سر کےبال برابرکٹواکرکان کےاوپرسے گدی تک دوطریقےسے استرالگاتے ہیں:پہلاطریقہ تویہ ہے کہ سرکے بال برابرکاٹ کردونوں کانوں سےگدی تک صرف بالوں کے سرےکاٹ کربرابرکرتے ہیں ۔ دوسرا طریقہ یہ ہے سرکے بال برابرکاٹ کردونوں کانوں سے گدی تک سرکےبال بھی استرے سے کاٹتے ہیں جس سے واضح نظرآتاہے کہ سرمیں استرابھی لگاہواہےتویہ قزع میں داخل ہے یانہیں اوردونوں صورتوں میں سے کون سی صورت جائزہے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

پہلی صورت قزع کے مفہوم میں داخل نہیں ،البتہ دوسری صورت میں یہ تفصیل ہے کہ اگرسرکےبال برابرکاٹ کرکنپٹی کی سیدھ میں کانوں کے عقب میں واقع ہڈی سے اوپراگنے والے بال استرے سے کاٹے جائیں تویہ قزع کے مفہوم میں داخل ہونے کی وجہ سے جائزنہیں ،اوراگراس ہڈی سے نیچے اگنے والے بالوں پراستراپھیردیاجائے تویہ درست ہے ،کیونکہ یہ حصہ سرکے حدودمیں داخل نہیں ،عرف میں کانوں کے بال درست کرانے کوخط بنانے سے تعبیر کیاجاتاہےاوراس حصہ کے بال کٹوانے والے کویہ نہیں کہاجاتاکہ اس نےبعض سرکے بال منڈوائے ہیں ،بلکہ اس کومستقل عنوان یعنی خط بنانے سے تعبیرکیاجاتاہے جواس کی دلیل ہے کہ یہ سرکاحصہ نہیں ،اس لئے ظاہریہی معلوم ہوتاہے کہ یہ قزع کے مفہوم میں داخل نہیں ۔
حوالہ جات
عمدة القاري شرح صحيح البخاري (ج 41 / ص 184) "عن نافع مولى عبد الله أنه سمع ابن عمر رضي لله عنهما يقول :سمعت رسول الله ينهى عن القزع قال عبيد الله :قلت :وما القزع؟ فأشار لنا عبيد الله قال: إذا حلق الصبي وترك ههنا شعرة وههنا وههنا فأشار لنا عبيد الله إلى ناصيته وجانبي رأسه قيل لعبيد الله فالجارية والغلام قال لا أدري هكذا قال الصبي قال عبيد الله وعاودته فقال: أما القصة والقفا للغلام فلا بأس بهما ،ولكن القزع أن يترك بناصيته شعر وليس في رأسه غيره وكذلك شق رأسه هذا وهذا." فتح الباري لابن حجر (ج 4 / ص 112): " والحاصل منه أن القزع مخصوص بشعر الرأس ،وليس شعر الصدغين والقفا من الرأس وأخرج بن أبي شيبة من طريق إبراهيم النخعي قال :لا بأس بالقصة وسنده صحيح وقد تطلق القصةعلى الشعر المجتمع الذي يوضع على الاذن من غير أن يوصل شعر الرأس وليس هو المراد هنا"
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب