021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
روزوں کے کفارے کا حکم
56891القرآنالفاتحہ

سوال

میں نے دو ماہ رمضان میں پانچ روزے توڑے۔کسی سے مسئلہ پوچھا اس نے بتایا کہ آپ پر پانچ کفارے ہیں جو کہ تین سو روزے بنتے ہیں۔ میں پریشان ہو گیا،پھر میں نے دارالافتا سے پوچھا،انہوں نے کہا کہ دو کفاروں سے کام بن جائے گا، یعنی ایک سو بیس روزے۔بات یہ ہے کہ مجھے شوگر ہے نوکری بھی بارہ گھنٹے کی ہے۔میں ایک کفارہ کے روزے یعنی ساٹھ روزے رکھنے کی بھی صلاحیت نہیں پاتا۔رمضان کے روزوں میں بھی پورا ماہ چھٹی کرتا ہوں۔کوئی حل بتائیں۔ ایسا کرنے کی کوئی گنجائش نہیں کہ میں ایک سو بیس روزے تھوڑے تھوڑے کر کے پورے کر لوں؟ یا کوئی اور حل؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

روزوں کے کفارے کا حکم یہ ہے کہ اگر جماع کے ذریعے روزے توڑے ہیں تو ہر رمضان کا الگ کفارہ ہو گا۔اگر جماع کے علاوہ کسی اور طرح سے روزہ توڑ دیا تو سب روزوں کا ایک ہی کفارہ کافی ہے۔ اگر اتنے بیمار ہیں کہ کفارے کے روزے رکھنے پر قادر نہیں ہیں تو ہر کفارے کے بدلہ میں ساٹھ مسکینوں کو دو وقت کھانا کھلا دیں۔
حوالہ جات
قال العلامۃ الحصکفی رحمہ اللہ:ولوتكررفطرهولميكفرللأوليكفيهواحدةولوفيرمضانينعندمحمدوعليهالاعتماد…..واختاربعضهمللفتوىأنالفطربغيرالجماعتدخلوإلالا. قال العلامۃ ابن عابدین الشامی رحمہ اللہ:قوله:(وعليهالاعتماد) نقلهفيالبحرعنالأسرارونقلقبلهعنالجوهرةلوجامعفيرمضانينفعليهكفارتانوإنلميكفرللأولىفيظاهرالروايةوهوالصحيح. قلت: فقداختلفالترجيحكماترىويتقوىالثانيبأنهظاهرالرواية. (الدرالمختارمع ردالمحتار:2/ 413) قال علامۃ ابن نجیم رحمہ اللہ:ولو جامع مرارا في أيام رمضان واحد، ولم يكفر كان عليه كفارة واحدة؛ لأنها شرعت للزجر، وهو يحصل بواحدة ،فلو جامع وكفر، ثم جامع مرة أخرى، فعليه كفارة أخرى في ظاهر الراوية؛ للعلم بأن الزجر لم يحصل بالأول……ولو جامع في رمضانين فعليه كفارتان، وإن لم يكفر للأولى في ظاهر الرواية، وهو الصحيح.(البحر الرائق:2/ 298) قال العلامۃ الحصکفی رحمہ اللہ:(وإنجامع) المكلفآدميامشتهى(فيرمضانأداء) ؛لمامر(أوجامع) أوتوارتالحشفة (فيأحدالسبيلين) أنزلأولا (أوأكلأوشربغذاء)…..قضى) فيالصوركلها (وكفر)....... قال العلامۃ ابن عابدین الشامی رحمہ اللہ: قوله: (ككفارةالمظاهر) مرتبطبقولهوكفرأيمثلهافيالترتيبفيعتقأولافإنلميجدصامشهرينمتتابعينفإنلميستطعأطعمستينمسكينا. (الدرالمختارمع ردالمحتار:2/,412411،409)
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد تنویر الطاف صاحب

مفتیان

ابولبابہ شاہ منصور صاحب / فیصل احمد صاحب