03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بدعتی شخص کے ذبیحے کا حکم
62611 ذبح اور ذبیحہ کے احکام ذبائح کے متفرق مسائل

سوال

کیا کسی شخص کے ذبیحہ کو صرف اس وجہ سے حرام قرار دیا جاسکتا ہے کہ وہ اہلِ بدعت طبقہ سے تعلق رکھتا ہے یا ان کی مسجد میں نماز پڑھتا ہے یا ختم، چالیسواں یا چراغاں کے افعال میں شرکت کرتا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

محض بدعتیوں کے ساتھ تعلق اور بدعات میں شرکت کی وجہ سے کسی مسلمان کے ذبیحے کو حرام قرار دینا درست نہیں۔ بدعتی اگرچہ گناہ گار ہوتا ہے، لیکن دائرۂ اسلام سے خارج نہیں ہوتا، اس لیے بدعتی شخص کا ذبیحہ حلال ہے۔
حوالہ جات
.
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عبداللہ ولی

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب