021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کیادوعیدوں کے درمیان نکاح کرنادرست نہیں ؟
.57816نکاح کا بیاننکاح کے منعقد ہونے اور نہ ہونے کی صورتیں

سوال

ہمارے ہاں یہ بات مشہورہے اورعمل بھی کیاجاتاہےاس پرکہ دوعیدوں کے درمیان شادی کرناصحیح نہیں ہے،یعنی عیدالفطراورعیدالاضحی کے درمیان، اس کے بہت برے نتائج بھی بتائے جاتے ہیں،آپ حضرات سے گزارش یہ کرنی ہے کہ قرآن وحدیث کی روشنی میں بندہ کی راہنمائی فرمادیں۔اللہ تعالی آپ کوجزائے خیرعطافرمائے۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

یہ بات درست نہیں ہے،نکاح پورے سال میں کسی بھی وقت کیاجاسکتاہے،اس کے لئےشرعی طورپر کوئی خاص دن متعین نہیں ہیں،اورنہ ہی کوئی دن ایسے ہیں جن میں نکاح کی ممانعت ہو،بلکہ عیدین کے درمیان نکاح کرناتوسنت اورموجب برکت ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہاکے ساتھ نکاح شوال میں ہوااورحضرت عائشہ رضی اللہ عنہااپنے عزیزوں کانکاح شوال میں کراتی تھیں،پس اس نکاح کومنحوس سمجھناجہل ہے اورسنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بےخبری کی دلیل ہے، ایسے اقوال واعتقادات سےاجتناب کرنا چاہئے۔

حوالہ جات
o "سنن الترمذي "2 / 277: باب ما جاء في الاوقات التى يستحب فيها النكاح : عن عائشة قالت : (تزوجني رسول الله صلى الله عليه وسلم في شوال ، وبنى بى في شوال) . وكانت عائشة تستحب أن يبنى بنسائها في شوال . وهذا حديث حسن صحيح لا نعرفه إلا من حديث الثوري عن إسماعيل ۔ "المصنف-ابن أبي شيبة"4 / 368: باب النكاح في شوال :عن عائشة قالت : تزوجني رسول الله صلى الله عليه وسلم في شوال ، وأدخلت عليه في شوال ، فأي نساء النبي صلى الله عليه وسلم كان أحظى عنده مني ؟ وكانت تستحب أن تدخل نساءها في شوال ۔ "حاشية رد المحتار"3 / 8: تنبيه: قافي البزازية: والبناء والنكاح بين العيدين جائز وكره الزفاف، والمختار أنه لايكره لانه عليه الصلاة والسلام تزوج بالصديقة في شوال وبنى بها فيه۔ "مرقاة المفاتيح " 10 / 81: وفي شرح النقاية لأبى المكارم كره بعض الروافض النكاح بين العيدين وقال السيوطي في حاشيته على مسلم روى ابن سعد في طبقاته عن أبى حاتم قال إنما كره الناس أن يتزوجوا في شوال الطاعون وقع في الزمن الأول ا ه قال النووي فيه استحباب التزويج والتزوج والدخول في شوال وقد نص أصحابنا عليه واستدلوا بهذا الحديث حيث قصدت عائشة بهذا رد ما كانت عليه الجاهلية وما يتخيله بعض العوام اليوم رواه مسلم۔

محمد بن حضرت استاذ صاحب

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی

05/08/1438

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے