ان چیزوں کا بیان جن میں زکوة لازم ہوتی ہے اور جن میں نہیں ہوتی
سوال
ہمارے پاس بارہ ڈمپرہیں ،ان ڈمپروں سے میں وہاں سپلائی کرتاہوں جہاں میں نے خودٹھیکہ لیاہواہے یادوسرے ٹھیکداروں کےساتھ چلاتاہوں۔پوچھنایہ ہے کہ ان ڈمپروں کی زکوة میں کس طرح اداکروں ؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
ڈمپروں پرزکوة نہیں ،البتہ ان ڈمپروں کے استعمال سے جوآمدنی حاصل ہوگی سال گذرنے پر اس آمدنی کاحساب کرکے اس مجموعی آمدنی کاڈھائی فیصد کے اعتبارسے زکوة دیناضروری ہے۔
حوالہ جات
رد المحتار (ج 6 / ص 471):
"( ولازکوة في ثياب البدن ) المحتاج إليها لدفع الحر والبرد ابن ملك ( وأثاث المنزل ودور السكنى ونحوها )"