021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
آمدنی پرزکوة کاحکم
59049زکوة کابیانان چیزوں کا بیان جن میں زکوة لازم ہوتی ہے اور جن میں نہیں ہوتی

سوال

ہم نے کرش پلانٹ کوایک سال چلایاہے،ایک سال کے اندرتقریباتین کروڑآمدنی ہمیں حاصل ہوئی ،جس سے ہم نےدواسکوٹراوردوڈمپرخریدےہیں اوریہ مشینری اسی پلانٹ کے استعمال میں ہے،پوچھنایہ ہےکہ اس مشینری کی زکوة کس طرح اداکریں ،جبکہ اس مشینری پرایک سال گذرچکاہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہےکہ مشینری پرزکوة نہیں ،نیزیہ بھی واضح ہوکہ کاروباریاکمپنی وغیرہ کی اجتماعی آمدن پرزکوة اجتماعی طورپرواجب نہیں ہوتی ،بلکہ ہرشریک کی انفرادی ملکیت پرزکوة کاحساب ہوتاہے،جس کے حساب کاطریقہ یہ ہےکہ وہ جس تاریخ کوبقدرنصاب مال کامالک بناہویاوہ متعین تاریخ معلوم نہ ہونے کی صورت میں جوتاریخ زکوةکاحساب کرنے کے لئے مقررکی گئی تھی اس دن دیکھاجائےگاکہ اس تاریخ تک حاصل ہونے والی آمدنی کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت کے برابریااس سے زائدتھی تواس ساری آمدنی کے مجموعے کی ڈھائی فیصدزکوة نکالناواجب ہے۔ واضح رہےکہ اگراس زکوة کی تاریخ کے آنے سے پہلے پہلےکاروبارتجارت جیسے ڈمپروغیرہ کی خریداری میں جورقم خرچ ہوگئی ہواس پر زکوة نہیں ہوگی ۔
حوالہ جات
رد المحتار (ج 6 / ص 471): "( ولازکوة في ثياب البدن ) المحتاج إليها لدفع الحر والبرد ابن ملك ( وأثاث المنزل ودور السكنى ونحوها )"
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب