021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
غیر عامل شریک شرکت کے کاروبار میں تصرف کرسکتا ہے یا نہیں؟
60301شرکت کے مسائلشرکت سے متعلق متفرق مسائل

سوال

چار افراد کی کمپنی ہے جس میں دو افراد عامل ہیں اور دو افراد غیر عامل ہیں، جن کا سرمایہ تقریباً 8 اور 10 فیصد بنتا ہے۔ عامل شریک کا سوال یہ ہے کہ کمپنی میں جو دو افراد عامل شریک ہیں وہی تصرف اور لین دین کرسکتے ہیں، باقی دو غیر عامل کسی صورت میں لین دین اور تصرف بغیر اجازت کے نہیں کرسکتے، اس بارے میں شرعاً کیا حکم ہے؟ جب کہ ایک غیر عامل بڑے بھائی کا موقف یہ ہے کہ وہ غیر عامل ہوکر بھی تصرف کرنے کا حق رکھتے ہیں، اس لیے کہ وہ حصہ دار بھی ہیں اور بھائیوں میں سب سے بڑے ہونے کے ناطے والد کی جگہ پر ہیں، اس بارے میں شرعاً کیا حکم ہے؟ جب کہ عرف کے لحاظ غیر عامل شریک تصرف نہیں کرسکتا۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

کاروبار میں جو جائز شرائط باہم رضامندی سے طے کی جائیں ان کی پاسداری کرنا سب شرکاء پر شرعاً لازم ہوتی ہے۔ لہٰذا شرکت کے کاروبار میں جن شرکاء کے عمل نہ کرنے کی شرط لگائی گئی تھی وہ شرعاً کاروبار میں تصرف کا حق نہیں رکھتے۔ چاہے وہ بڑا بھائی ہو یا کوئی اور ہو۔ البتہ اگر غیر عامل شریک، عامل شریک کو کسی کام سے روکنا چاہے تو روک سکتا ہے، ایسی صورت میں عامل شریک کو وہ کام کرنے کا اختیار نہیں ہوگا۔

حوالہ جات
رد المحتار (4/ 316): في الفتح: وكل ما كان لأحدهما إذا نهاه عنه شريكه لم يكن له فعله. فتح القدير (6/ 185): وکل ما کان لأحدهما أن يعمله إذا نهاه شريكه عنه لم يكن له عمله فإن عمله ضمن نصيب شريكه، ولهذا لو قال أحدهما اخرج لدمياط ولا تجاوزها فجاوز فهلك المال ضمن حصة شريكه؛ لأنه نقل حصته بغير إذنه، وكذا لو نهاه عن بيع النسيئة بعد ما كان أذن له فيه. المعاییر الشرعیة (329): 2/3/1/3 : یجوز اتفاق الشرکاء علی حصر إدارة الشرکة ببعضهم – واحداً أوأکثر- وعلی بقیة الشرکاء الالتزام بما ألزموا به أنفسهم من الامتناع عن التصرف.

عبداللہ ولی

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی

23/11/1438

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عبداللہ ولی

مفتیان

مفتی محمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے