021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بیعانہ کی رقم کا حکم
60629-2خرید و فروخت کے احکامبیع فاسد ، باطل ، موقوف اور مکروہ کا بیان

سوال

ایک شخص گھر خرید تا ہے دستور کے مطابق پہلے کچھ بیعانہ جمع کیا جاتا ہے بقیہ رقم ادائیگی کےمقررہ وقت دیجا تی ہے ، لیکن اگر مشتری متعین شدہ وقت پر پیسے اد ا نہ کرے توبیعانہ ضبط ہوجاتا ہے ، بیعانہ کی ضبطی کا شرعا کیا حکم ہے ۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر کوئی اس شرط پر عقد کرے کہ اگر مشتری مقررہ وقت پر رقم ادا نہ کرے تو بیعانہ کی رقم ضبط ہوجائے گی، یہ شرط فاسد ہے ،اس شرط پر عقد کرنا جائز نہیں ، اگر کسی نے اس شرط پر عقد کرلیا تو اس عقد کو ختم کرنا اور بیعانہ کی رقم واپس کرنا ضروری ہے ، اگر بیعانہ ضبط کرنے کی شرط کے بغیر عقد کیا بعد میں مشتری نے مقررہ وقت پر رقم ادا نہیں کی اس لئے بیعانہ ضبط کرلیا یہ بھی ناجائز اور حرام ہے ،لہذااگر عقد کسی وجہ سے ختم ہوجائے تواس کے ذمہ لازم ہے کہ بیعانہ کی رقم واپس کردے ۔
حوالہ جات
کماروی عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم ؛ انہ نھی عن بیع العربون ؛ وفی روایہ النسائی نھی عن بیع العربان ومعنا ھما واحد ﴿ ابن ماجہ رقم ۲١۹۲ابوداؤد ۳۵۰۲﴾ الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (5/ 84) (و) لا (بيع بشرط) عطف على إلى النيروز يعني الأصل الجامع في فساد العقد بسبب شرط لا يقتضيه العقد ولا يلائمه وفيه نفع لأحدهماالی قولہ (أو يستخدمه) مثال لما فيه نفع للبائع، (قوله مثال لما فيه نفع للبائع) ومنه ما لو شرط البائع أن يهبه المشتري شيئا أو يقرضه أو يسكن الدار شهرا أو أن يدفع المشتري الثمن إلى غريم البائع، لسقوط مؤنة القضاء عنه الخ
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

احسان اللہ شائق صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب