کیافرماتے ہیں علماء کرام درج ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ
قبروں پر دانہ اورغلہ لے جانا کیساہے،کیا یہ بھی بدعت ہے؟رہنمائی فرمائیں ۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
قبروں پر غلہ اوردانہ لے جانامکروہ ہے ، لہذا اس سے احترازکیاجائے ۔
حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 240)
وفي البزازية: ويكره اتخاذ الطعام في اليوم الأول والثالث وبعد الأسبوع ونقل الطعام إلى القبر في المواسم.