021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
۹ذی الحج کووقوف عرفہ کی وجہ
56402 حج کے احکام ومسائلحج کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

9 ذی الحج کوزوال آفتاب سے غروب شمس تک میدان عرفات میں وقوف حج کاسب سے اہم رکن ہے،جس کی بابت حدیث میں کہاگیاہےکہ عرفات میں وقوف ہی حج ہے الحج یوم العرفہ۔ اللہ تعالی نے 9 ذی الحج کادن کیوں مقررکیااورعرفات کامیدان کیوں مقررکردیا،کیااس دن ؟کوئی بڑاواقعہ ہواہے،اس کی کیاوجہ ہے جواتنی فضیلت دی گئی ہے

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اس دن کی تخصیص اورفضیلت کی وجہ یہی ہے کہ اللہ تعالی نے اس دن کوخاص حیثیت دی ہے،اس کے علاوہ اللہ تعالی کے احکام اورفیصلوں کوعلل اوروجوہ کی ضرورت نہیں،اورنہ ہی احادیث میں ایسی کوئی وجوہات مذکورہیں،باقی اس دن کے اس نام کے حوالے سے مختلف وجوہات ذکرکی گئی ہیں،علامہ بغوی نے فرمایاہےکہ ابراہیم علیہ السلام اوراسماعیل علیہ السلام عرفات میں پہنچے توجبرئیل علیہ السلام نے کہااے ابراہیم علیہ السلام آپ نے مناسک حج پہچان لئے؟،توابراہیم علیہ السلام نے فرمایا ہاں پہچان لئے،اسی دن سے اس مقام اوراس دن(۹ذی الحجہ ) کانام عرفہ ہوگیا۔ نیز "معارف القرآن"1/488: میں ہےعرفات کوعرفات کہنے کی بہت سے وجوہات بتلائی جاتی ہیں،ان میں واضح یہ ہے کہ اس میدان میں انسان اپنے رب کی معرفت اوربذریعہ عبادت وذکراللہ تعالی کاتقرب حاصل کرتاہے،نیز مشرق ومغرب کے مسلمانوں کوآپس میں تعارف کاموقع ملتاہے۔

حوالہ جات
"تفسير ابن كثير" 1 / 551: وقوله تعالى:[ فإذا أفضتم من عرفات فاذكروا الله عند المشعر الحرام ] وعرفة: موضع الموقف في الحج، وهي عمدة أفعال الحج؛ ولهذا روى الإمام أحمد، وأهل السنن، بإسناد صحيح، عن الثوري، عن بكير بن عطاء، عن عبد الرحمن بن يعمر الديلي،قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: "الحج عرفات -ثلاثا -فمن أدرك عرفة قبل أن يطلع الفجر، فقد أدرك. وأيام منى ثلاثة فمن تعجل في يومين فلا إثم عليه، ومن تأخر فلا إثم عليه" ووقت الوقوف من الزوال يوم عرفة إلى طلوع الفجر الثاني من يوم النحر؛ لأن النبي صلى الله عليه وسلم وقف في حجة الوداع، بعد أن صلى الظهر إلى أن غربت الشمس، وقال: "لتأخذوا عني مناسككم" ثم قيل: إنما سميت عرفات لما رواه عبد الرزاق: أخبرني ابن جريج قال: قال ابن المسيب: قال علي بن أبي طالب: بعث الله جبريل، عليه السلام، إلى إبراهيم، عليه السلام، فحج به، حتى إذا أتى عرفة قال: عرفت، وكان قد أتاها مرة قبل ذلك، فلذلك سميت عرفة. وقال ابن المبارك، عن عبد الملك بن أبي سليمان، عن عطاء، قال: إنما سميت عرفة، أن جبريل كان يري إبراهيم المناسك، فيقول: عرفت عرفت. فسمي "عرفات". وروي نحوه عن ابن عباس، وابن عمر وأبي مجلز والله أعلم۔ "تفسير البغوي" 1 / 228: واختلفوا في المعنى الذي لأجله سمي الموقف عرفات واليوم عرفة فقال عطاء: كان جبريل عليه السلام يري إبراهيم عليه السلام المناسك ويقول عرفت؟ فيقول عرفت فسمي ذلك المكان عرفات واليوم عرفة۔

محمد بن حضرت استاذ صاحب

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی

01/03/1438

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے