021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کسی شخص کو ہدیہ دینے کی قسم کھانا
61640قسم منت اور نذر کے احکاممتفرّق مسائل

سوال

کیا فرماتے ہیں علماء دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ دو بھائیوں کے آپس میں کسی چیز کے بارے میں تنازع ہوا تو ایک بھائی نے غصہ میں قسم کھاکر کہاکہ میں وہ چیز آپ کو نہیں دوں گا، بلکہ والد صاحب کو ہدیہ کردوں گا۔اس کے بعد اس نے وہ چیز والد صاحب کو ہدیہ کی لیکن والد صاحب نےلینے سے انکار کر دیا تو کیا اس شخص پر قسم کا کفارہ ہے یا نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مذکورہ صورت میں جب اس شخص نے والد صاحب کو مذکورہ چیز ہدیہ کرنے کی اپنی سی کوشش کرلی تو وہ بری الذمہ ہے اور اس پر کوئی کفارہ نہیں۔
حوالہ جات
قال العلامۃ الحصکفی رحمہ اللہ تعالی:"(حلف ليهبن فلانا،فوهبه لہ، فلم يقبل بر)وكذا كل عقد تبرع كعارية،ووصية ،وإقرار (بخلاف البيع) ونحوه حيث لا يبر بلا قبول. وكذا في طرف النفي،.والأصل أن عقود التبرعات بإزاء الإيجاب فقط، والمعاوضات بإزاء الإيجاب والقبول معا". وقال العلامۃ ابن عابدین رحمہ اللہ تعالی:" قوله:( والأصل إلخ): الفرق أن الهبة عقد تبرع، فيتم بالمتبرع ،أما البيع فمعاوضة، فاقتضى الفعل من الجانبين". (الدر المختار مع رد المحتار:5/714،دار المعرفۃ،بیروت)
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

ابولبابہ شاہ منصور صاحب / شہبازعلی صاحب