021-36880325,0321-2560445

5

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ممانعت کےباوجودحیلےکےساتھ مطاف میں نفلی طواف کرنا
63050حج کے احکام ومسائلعمرہ کے مسائل

سوال

اکثرلوگ عمرہ کرلیتےہیں بعدمیں ایسےہی احرام پہن کرنیچےنفلی طواف کرتےہیں،اوپرلمباچکرہونےکی وجہ سےاس طرح کرنےسےطواف کاثواب پوراملےگایانہیں؟ جبکہ عورتوں پریہ پابندی نہیں۔

o

احرام باندھ کر نفلی طواف کرنےمیں فی نفسہ کوئی حرج نہیں۔لیکن حرم مکی میں یہ پابندی(کہ تعمیرات کےایام میں مطاف تنگ ہونےکی وجہ سےصرف وہی افراد مطاف میں طواف کرسکتےہیں جوکہ محرم ہوں جس کی وجہ سےانہوں نےاحرام پہناہواہو، ان کےعلاوہ دیگر حضرات کوطواف کےلیے بالائی منزل پرجاناضروری ہوتاہے)بھیڑ،ازدحام اورناخوشگوار واقعات سےبچنےکےلیے لگائی گئی ہے،لہذا ان قوانیں اوراصولوں پرعمل کرتےہوےصرف انہیں حضرات کومطاف میں جاناچاہیےجوواجب طواف کررہےہوں،نفلی طواف کرنےوالوں کےلیےاحرام باندھ کروہاں جانادرست نہیں۔اس طرح کے انتظامی قوانین پرعمل کرناہی ثواب کاباعث اورسب لوگوں کےلیےراحت کاسبب ہے۔بصورت دیگرقانون کی خلاف ورزی کی بناء پرگناہ ہوگا۔

حوالہ جات

قال اللہ تعالی:"يا أيها الذين آمنوا أطيعوا الله وأطيعوا الرسول وأولي الامر منكم .(النساء:59) روی الامام البیہقی بسندہ عن عبادة بن الصامت قال: «بايعنا رسول الله صلى الله عليه وسلم على السمع والطاعة في العسر واليسر، والمكره والمنشط، وأن لا ننازع الأمر أهله، وأن نقول أو نقوم بالحق لا نخاف في الله لومة لائم». معرفة السنن والآثار (13/ 221)
..

n

مجیب

متخصص

مفتیان

ابولبابہ شاہ منصور صاحب / فیصل احمد صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔