021-36880325,0321-2560445

5

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
پولیو ویکسین کاحکم
62585/57جائز و ناجائزامور کا بیانعلاج کابیان

سوال

خلاصہ سوال:بعض علما کی جانب سے پولیو مہم کے جواز جبکہ بعض کی طرف سے عدمِ جواز کا فتوی ہے، جس کی وجہ سے عوام میں تشویش کی صورتحال ہے، اس حوالے سے آنجنا ب کی رائے درکار ہے۔

o

پولیو کے قطرے عرصہ دراز سے پلائے جا رہے ہیں، لیکن تا حال اس کے کوئی مضر اثرات ظاہر نہیں ہوئے۔ نیز اس وقت عالم ِ اسلام کے ممتاز علماءکرام اور مستند طبی ماہرین کی اکثریت اس بات پر متفق ہیں کہ پولیو کے قطروں میں کوئی مضرِصحت یا خلافِ شریعت چیز نہیں پائی جاتی، اس لئے یہ قطرے پلانا جائز ہے۔ لیکن یہ بات مدِنظر رہے کہ عوام الناس میں پولیو ویکسین کے بارے میں مختلف قسم کے خدشات ہیں، لہذا جب تک مستند ذرائعِ طب سے لوگوں کے ان خدشات کو دور نہیں کیا جاتا،تب تک اگر کوئی یہ قطرے اپنے بچوں کو نہیں پلاتا تو اس پر جبر کرنا جائز نہیں ہوگا۔

حوالہ جات

واللہ سبحانہ و تعالی اعلم
..

n

مجیب

متخصص

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔