03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
سوشل میڈیا کا استعمال
61044 جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

سوشل میڈیا کو استعمال کرتے ہو ئے کن چیزوں سے اجتناب کرنا چاہیے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ل میڈیاکےاستعمال سےمتعلق سب سےپہلےیہ بات ذہن میں ہونی چاہیےکہ قرآن واحادیث میں بیان کردہ ممنوع چیزوں کوچھوڑکر دوسری چیزیں اپنی ذات کے اعتبارسےبری نہیں،اگرشرعی نقطہ نظرسےکسی چیزکےاستعمال کوبراسمجھاگیاہےیااس کےاستعمال کوناجائزقراردیاگیاہےتو ضروراس کی کوئی نہ کوئی وجہ ہوگی جس کی بنیادپریہ حکم لگایاگیاہے۔ اب سوشل میڈیاکےاستعمال کےفوائدبھی ہیں اورنقصانات بھی،یہ وقت کی ایک ضرورت اور ذریعہ ابلاغ ہے،لیکن دوسری طرف اس کےاستعمال کی صورت میں گناہ والی خطرناک چیزوں کابھی سامنا ہوسکتاہے، کیونکہ اس میں غیرمحرم کی تصاویر ، میوزک، غیرشرعی ویڈیوز اوراس طرح کی اوربھی برائیاں موجودہوتی ہیں۔ لہذا استعمال کرنےوالےکوچاہیےکہ مندرجہ ذیل باتوں کاپوری طرح سےخیال رکھ کراستعمال کرے: (الف) تمام غیرشرعی امور(جن میں سے کچھ اوپر ذکرکیے گئے ہیں)سےبچنے کا پوراپورا اہتمام رکھے۔ (ب) اپنے اوقات میں سےصرف ضرورت کے بقدروقت اس کےلیےرکھے۔ (ج)اس کااستعمال صرف اچھی نیت سے،با مقصداورتعمیری کام کےلیےہو ۔
حوالہ جات
.
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب