021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
انبیاء کرام علیہم السلام پر بنائی گئی ویڈیو دیکھنے کا حکم
61123جائز و ناجائزامور کا بیانکھیل،گانے اور تصویر کےاحکام

سوال

سوال: آج کل انبیاء علیہم السلام پر ویڈیو (فلم) بنائی گئی ہیں، ان کو دیکھنا کیسا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

انبیاء علیہم السلام پر جو ویڈیو بنائی گئی ہیں انہیں دیکھنا قطعًاجائز نہیں، اور دیکھنے والا گناہ گار ہونے کے ساتھ ساتھ تعاون علی المعصیہ کا بھی مرتکب ہوگا۔ ایک نقصان اس میں یہ ہے کہ یہ فلم دیکھنے کے بعد ذہن میں انبیاء علیہم السلام کی ایک تصویر ذہن نشین ہو جائے گی۔ اور آئندہ زندگی میں جب بھی اس مبارک نبی کا ذکر آئے گا، خواہ وہ قرآن مجید پڑھتے ہوے ہی کیوں نہ ہو، تو ذہن میں وہ تصویر سامنے اجائیگی حالانکہ وہ تو کوئی ولی اللہ کی بھی نہیں بلکہ ایک ایسے اداکار کی تصویر ہے جو فاسق وفاجرہے۔ دوسرا نقصان یہ بھی ہے کہ فلم میں بیان کردہ معلومات ذہن میں راسخ ہونے کے بعد اس کے بر خلاف صحیح اور مستند کتابوں میں مذکور بات کو بھی انسان کے لیے قبول کرنا مشکل ہو سکتا ہے، کیونکہ انسان نفسیاتی طور پر تصویر کا اثر زیادہ لیتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی بہت سی ممنوع چیزیں ان فلموں میں پائی جاتی ہیں، جیسے نا محرم عورتوں کا دکھلاوا، قصوں کی غلط بیانی اور قرآن وسنت کے آداب کی مخالفت وغیرہ۔ لہذا ان ویڈیوز کا دیکھنا جائز نہیں۔
حوالہ جات
واللہ سبحانہ وتعالي اعلم بالصواب
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب