021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
رجب کے روزہ سے متعلق ایک حدیث (صوم اول یوم من رجب کفارة ثلاث سنين الخ)کی تحقیق
63390روزے کا بیانروزے کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام آجکل ایک حدیث بہت عام ہیکہ " صوم اول یوم من رجب کفارة ثلاث سنين والثاني كفارة سنتين والثالث كفارة سنة ثم كل يوم شهرا" اس حدیث کی کیا حیثیت ہے؟کیا یہ درست ہے ؟اور اس پر عمل کرنا کیسا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

سوال میں ذکر کردہ حدیث کو علامہ سیوطی نے جامع الصغیر میں ذکر کیا ہے، لیکن محدثین کے نزدیک یہ حدیث اپنی سند کے اعتبار سے نہایت کمزور ہے ، چنا نچہ کئی اہل علم جن میں علامہ ابن صلاح ٬علامہ ابن حجر وغیرہ شامل ہیں کی رائے یہ ہےکہ رجب کے روزہ یا عبادت وغیرہ سے متعلق کوئی فضیلت صحیح حدیث سے ثابت نہیں۔ لہذا رجب میں عام معمول کے علاوہ محض اس فضیلت یا اس جیسے دیگر فضائل کی وجہ سے روزہ رکھنایا عبادت کرنا اورزیادہ ثواب کی امید رکھنا بدعت اور ناجائز ہے۔
حوالہ جات
الجامع الصغير لجلال الدين السيوطي (3/ 101) صوم أول يوم من رجب كفارة ثلاث سنين ، والثاني كفارة سنتين، والثالث كفارة سنة ، ثم كل يوم شهرا الفتح الكبير في ضم الزيادة إلى الجامع الصغير (2/ 183) ( 7276 ) ( ( صَوْمُ أَوَّلِ يَوْمٍ مِنْ رَجَبٍ كَفَّارَةُ ثَلاَثِ سِنِينَ ، وَالثَّانِي كَفَّارَةُ سَنَتَيْنِ ، وَالثَّالِثِ كَفَّارَةُ سَنَةٍ ثُمَّ كُلِّ يَوْم شَهْراً ) ) ( محمد أبو الخلال في فضائل رجب ) عن ابن عباس فيض القدير للمناوي (15/ 23) حديث ضعيف جدا قال ابن الصلاح وغيره : لم يثبت في صوم رجب نهي ولا ندب وأصل الصوم مندوب في رجب وغيره وقال ابن رجب : لم يصح في فضل صوم رجب بخصوصه شئ عن النبي صلى الله عليه وسلم ولا عن أصحابه . قال المصنف : وأمثل ما ورد في صومه خبر البيهقي في الشعب في الجنة قصر لصوام رجب تبین العجب بما ورد فی تفضیل رجب (11/1) كنز العمال للمتقي الهندي (2/ 331) مجموع الاحاديث الواردة في فضل صيام شهر رجب هنا مراتبها واضحة بالضعف وذكر ابن القيم في المنار رقم (172) حديث : من صام من رجب .) وقال : الجميع كذب مختلق
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب