67483 | نکاح کا بیان | حرمت مصاہرت کے احکام |
سوال
اس طرح اگر شادی شدہ مرد اور شادی شدہ عورت زنا کرے تو عورت کا اپنے شوہر کے ساتھ نکاح ٹوٹے گا یا نہیں؟اور ان کے بچوں کا آپس میں نکاح ہوسکتا ہے یا نہیں؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اس عورت کا نکاح اپنے شوہر سے نہیں ٹوٹے گا،البتہ زانی اور خاتون کے درمیان حرمت مصاہرت ثابت ہوجائے گی،حرمتِ مصاہرت سے عورت کے اصول وفروع ، مرد پر اور مرد کے اصول وفروع ، عورت پر حرام ہوجاتے ہیں، لیکن اس حرمت کا تعلق ان کی اولاد کے درمیان نہیں ہوتا، لہذاان کے بچوں کا نکاح آپس میں جائز ہے۔
حوالہ جات
وفی البحر (3/179):
"ویحل لأصول الزاني وفروعه أصول المزني بها وفروعها".
سید نوید اللہ
دارالافتاء،جامعۃ الرشید
28/صفر1441ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | سید نوید اللہ | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب |