67524 | پاکی کے مسائل | نجاستوں اور ان سے پاکی کا بیان |
سوال
بتایا گیا کہ کپڑا تب پاک ہوتا ہے جب تین دفعہ اتنا نچوڑ لیا جائے کہ پانی ٹپکنا بند ہوجائے،سوال یہ ہےکہ ریشمی ، جارجٹ اور اسی ساخت کے کچھ کپڑوں میں نچوڑنے پر پانی زیادہ نہیں نکلتا ،جب نل کے پائپ پرلٹکایا جائے تو پانی نکلتاہے،ایسے کپڑے تین دفعہ کیسے پاک ہوں گے؟صرف نچوڑ کر کھنگالتے رہیں ؟یا ایک دفعہ کھنگال کرلٹکادیں ،جب پانی ٹپکنا بند ہوجائے تو دوبارہ کھنگال لیا اور پھر تیسری بار؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اپنی اور کپڑے کی طاقت کے مطابق نچوڑنا چاہیے، اتنا زیادہ زور لگانا کہ ایک بھی قطرہ باقی نہ رہے،ضروری نہیں،لہذا تین دفعہ اچھی طرح نچوڑ نے سے بھی کپڑے پاک ہوجائیں گےاوراگرنچوڑا نہ جائے ،بلکہ جاری پانی یا ٹونٹی کے نیچے اتنی دیر رکھا جائے کہ کپڑے سے نجاست بہ کرنکل جانے کا اطمینان ہوجائے تو بھی کپڑا پاک ہوجائے گا۔
حوالہ جات
وفی الفتاوى الهندية (1/ 42):
ويشترط العصر في كل مرة فيما ينعصر ويبالغ في المرة الثالثة حتى لو عصر بعده لا يسيل منه الماء ويعتبر في كل شخص قوته وفي غير رواية الأصول يكتفي بالعصر مرة وهو أرفق. كذا في الكافي وفي النوازل وعليه الفتوى. كذا في التتارخانية والأول أحوط. هكذا في المحيط.
سید نوید اللہ
دارالافتاء،جامعۃ الرشید
29/صفر1441ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | سید نوید اللہ | مفتیان | مفتی محمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب |