68549 | پاکی کے مسائل | وضوء کے نواقض یعنی وضوتوڑنے والی چیزوں کا بیان |
سوال
کیاچرس پینےسےوضوٹوٹ جاتاہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
چرس اوردوسری نشہ آور اشیاء کا استعمال ایک قبیح وناجائزعمل ہےاورگناہ کبیرہ ہے۔البتہ اگرکسی نےپی لی تومحض اس پینے کی وجہ سےوضونہیں ٹوٹتا جب تک ہوش وحواس باقی ہوں،البتہ جب نشہ کاغلبہ ہوجائے اورہوش باقی نہ رہے تو وضو ٹوٹ جاتاہے،نیزاس پہلی صورت میں بھی اس کی بدبوزائل کرنا نماز باجماعت میں شمولیت سےپہلے لازم ہے۔
حوالہ جات
الجوهرة النيرة على مختصر القدوري (1/ 9) وكذا السكر ينقض الوضوء أيضا في الأحوال كلها في الصلاة وغيرها، والسكران هو الذی تختل مشيته ولا يعرف المرأة من الرجل، وقوله والجنون بالرفع ولا يجوز خفضه بالعطف على الإغماء؛ لأنه عكسه ويجوز خفضه على المجاورة.
..واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | متخصص | مفتیان | محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب |