021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بچوں کی پیدائش میں وقفہ رکھنےکاحکم
68548جائز و ناجائزامور کا بیانٹیسٹ ٹیوب بے بی اورخون کی منتقلی کے احکام

سوال

بچوں کی پیدائش میں بغیرکسی عذر شرعی اورڈاکٹرکی اجازت کےبغیروقفہ رکھناجائزہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

بچوں کےدرمیان وقفہ سےمتعلق شرعاکوئی تحدید ثابت نہیں ہے،شریعت کےنظرمیں کثرت اولاد پسندیدہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث مبارک ہے کہ میں قیامت  کےدن اپنی امت کی کثرت پرفخرکروں گا۔البتہ  اگر عورت کمزور ہےاورصحت متحمل نہیں ہےیابچہ کمزور ہو،تو مناسب وقفہ کی گنجائش ہے،لیکن اس خیال سےوقفہ کرنا کہ بچےزیادہ ہوگئے،توان کامعاشی کفالت کہاں سےہوپائےگا،جائزنہیں ہے،اللہ تعالی کافرمان ہے:ولاتقتلو اولادکم خشیۃ املاق ،الایۃ۔

حوالہ جات
سنن أبي داود (1/ 625) جاء رجل إلى النبي صلى الله عليه و سلم فقال إني أصبت امرأة ذات حسب وجمال وإنها لا تلد أفأتزوجها ؟ قال " لا " ثم أتاه الثانية فنهاه ثم أتاه الثالثة فقال " تزوجوا الودود الولود فإني مكاثر بكم الأمم " .
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب