021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
پرانی کرنسیوں کی خرید وفروخت
68550خرید و فروخت کے احکامبیع صرف سونے چاندی اور کرنسی نوٹوں کی خریدوفروخت کا بیان

سوال

پاکستانی پرانی کرنسی(جومارکیٹ میں نہ چلتی ہواور اسٹیٹ بینک اس کولیتا ہو)کی خرید وفروخت کمی بیشی کےساتھ جائزہے یانہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

پرانےنوٹوں اورسکوں کی حیثیت نوادرات اور عام مال کی سی ہوتی ہے،یہی وجہ ہے کہ بعض لوگ ان کونوادرات کےطور پر جمع کرتےہیں اوراپنےپاس رکھتےہیں،لہذا ایسےسکوں اور نوٹوں کو جن کی قانونی حیثیت ختم ہوجائےاورانہیں عوض کوطورپرقبول نہ کیاجاتاہو،اپنی قیمت سےزیادہ یاکم پرخریدنااوربیچنا جائزہے۔

حوالہ جات
الجوهرة النيرة على مختصر القدوري (1/ 224) قوله: (وإن كانت كاسدة لم يجز البيع بها حتى يعينها) لأنها خرجت من أن تكون ثمنا وما ليس بثمن لا بد من تعيينه في حالة العقد كالثياب وقيد بالكساد؛ لأنها إذا غلت، أو رخصت كان عليه رد المثل بالاتفاق كذا في النهاية. البناية شرح الهداية (8/ 414) قال: ويجوز البيع بالفلوس؛ لأنه مال معلوم، فإن كانت نافقة جاز البيع بها وإن لم تعين؛ لأنها أثمان بالاصطلاح. وإن كانت كاسدة لم يجز البيع بها حتى يعينها؛ لأنها سلع، فلا بد من تعيينها.
..
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

متخصص

مفتیان

محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب