68989 | جائز و ناجائزامور کا بیان | جائز و ناجائز کے متفرق مسائل |
سوال
آج کل شادی بیاہ کےموقع پریہ رسم ورواج بن چکاہےکہ جس لڑکےکی شادی ہوتوشادی والی رات ان کامنہ کالاکیاجاتاہے،کپڑےپھاڑےجاتےہیں،انڈےسرپرمارےجاتےہیں وغیرہ ،شرعاکیاحکم ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اللہ تعالی نےانسان کواشرف المخلوقات بنایاہے،اس کی تذلیل سےاللہ تعالی نے منع فرمایاہے،لہذا اس جیسےغیرشرعی رسوم سےاجتناب لازم ہے۔
حوالہ جات
سنن أبي داود (2/ 441) حدثنا عثمان بن أبي شيبة ثنا أبو النضر ثنا عبد الرحمن بن ثابت ثنا حسان بن عطية عن أبي منيب الجرشي عن ابن عمر قال قال رسول الله صلى الله عليه و سلم " من تشبه بقوم فهو منهم " . حسن صحيح۔
..واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | متخصص | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب |