021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
زیرناف بالوں کی صفائی کی حدود
69831جائز و ناجائزامور کا بیانناخن ،مونچھیں اور ،سر کے بال کاٹنے وغیرہ کا بیان

سوال

تسہیل بہشتی زیور میں لکھاہے"کہ زیرناف بالوں کی صفائی کی حد مثانہ سےنیچےپیڑو کی ہڈی سےشروع ہوتی ہے، اس لیےپیڑو کی ہڈی سےلےکر مخصوص اعضاء کےاردگرد اور ان کےبرابر رانوں کےجوڑ تک اور فضلہ خارج ہونے کی جگہ کےبال صاف کرناواجب ہے۔" لیکن مجھے اس کےبارے میں معلوم نہیں ہے کہ پیڑو کی ہڈی  وغیرہ کیا ہے۔ دوسرا یہ کہ بدن پرکہیں ہلکےاور کہیں زیادہ بال آتےہیں ،اس کا کیاحکم ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

زیر ناف بالوں کی حد مثانہ سےنیچےپیڑوں کی ہڈی سےشروع ہوتی ہے (اگر آدمی اکڑوں بیٹھےتو ناف سے تھوڑا

نیچےجہاں پیٹ میں بل پڑتاہے، وہاں  سےبال صاف کرناشروع کرے)۔ جہاں بل پڑتاہے اس سےلےکر شرمگاہ،

اس کی اردگرد، اس طرح آس پاس رانوں کاوہ حصہ جس کےگندہ ہونےکا خطرہ ہے اور مقعد اور اس کےاردگردکا وہ حصہ جس کےگندہ ہونےکاخطرہ ہے،صاف کرنا مسنون ہے۔

جسم کےزائد بالوں کا کاٹناجائز ہے،لیکن خلاف ادب ہے۔

حوالہ جات
حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح (ص: 527)
 ثم العانة هي الشعر الذي فوق الذكر وحواليه وحوالي فرجها ويستحب إزالة شعر الدبر خوفا من أن يعلق به شيء من النجاسة الخارجة فلا يتمكن من إزالته بالاستجمار۔
الفتاوى الهندية (5/ 358)
وفي حلق شعر الصدر والظهر ترك الأدب كذا في القنية۔

ضیاءاللہ

دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی

 9محرم الحرام1442ھ 

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

ضیاء اللہ بن عبد المالک

مفتیان

محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب