021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
سافٹ وئیرز کی پائیریٹڈ کاپی استعمال کرنے کا حکم
70282جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

میں میکینکل انجینئرنگ کر رہا ہوں۔  اس میں 3D ماڈلنگ سافٹ وئیر استعمال ہوتے ہیں جن کے لائسنس بہت مہنگے ہوتے ہیں۔ کیا سیکھنے کے لیے پائیریٹڈ کاپی استعمال کی جا سکتی ہے؟ اگر سیکھنا فری لانسنگ کے لیے ہو اور بعد میں فری لانسنگ کرتے وقت کمرشل کاپی خریدیں تو یہ جائز ہے؟ نیز اگر سیکھنا جاب اسکل ڈیویلپمنٹ یعنی سی وی بہتر بنانے کے لیے ہو تو کیا حکم ہوگا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ذاتی استعمال کی حد تک سافٹ وئیر کے "کاپی رائٹ" کے قوانین کا شرعاًاعتبار نہیں ہے۔  لہذا سوال میں مذکور صورت میں آپ کے لیے ان سافٹ وئیرز کی پائیریٹڈکاپی اپنے ذاتی استعمال میں رکھنا  شرعاً جائز ہے۔ نیز سیکھنے کے بعد اگر فری لانسنگ کرنے میں استعمال کریں تو وہ بھی شرعاً جائز ہے۔

حوالہ جات
۔۔

محمد اویس پراچہ     

دار الافتاء، جامعۃ الرشید

تاریخ: 25/ صفر المظفر 1442ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس پراچہ

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب