021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مذاق میں بیوی کوماں کے ساتھ تشبیہ دینا
70326طلاق کے احکامظہار )بیوی کو ماں یا بہن کے ساتھ تشبیہ دینے( کے احکام

سوال

کبھی کبھی مذاق میں شوہر کہتے ہیں کہ تم میری ماں کی طرح لگتی ہو اورہم نے کبھی کفارہ بھی ادانہیں کیا،اس سے نکاح ختم ہوجاتاہے یانہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

بیوی کوماں کی طرح کہنے سے اگرشوہرکی نیت ظہاراورطلاق کی نہ ہوتوطلاق واقع نہیں ہوتی،تاہم مذاق میں اس طرح کہنامکروہ ہے،اس لئے اس طرح کہنے سے اجتناب کرنالازم ہے۔

حوالہ جات
فی رد المحتار (ج 12 / ص 212)
( وإن نوى بأنت علي مثل أمي ) ، أو كأمي ، وكذا لو حذف علي خانية ( برا ، أو ظهارا ، أو طلاقا صحت نيته ) ووقع ما نواه لأنه كناية ( وإلا ) ينو شيئا ، أو حذف الكاف ( لغا ) وتعين الأدنى أي البر ، يعني الكرامة .
ويكره قوله أنت أمي ويا ابنتي ويا أختي ونحوه۔

۔۔

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب