| 70412 | میراث کے مسائل | میراث کے متفرق مسائل |
سوال
میرےوالدمحترم کاانتقال بمورخہ 8اکتوبر2020 بروزجمعرات 92سال کی عمر میں ہوا۔مرحوم کی ورثاء میں ایک بیوہ،ہم تین بھائی اورایک بہن ہیں۔ہم سب بھائی شادی شدہ اور صاحب اولاد ہیں۔مرحوم نےترکہ میں 120 گزکادومنزلہ مکان حیدرآباد میں چھوڑا ہے۔مرحوم کےانتقال کےوقت مرحوم کی ذاتی استعمال کی اشیاء آخر میں منسلک ہے۔مرحوم کےذمہ کسی کاقرض نہیں ہے۔مرحوم کےذمہ کوئی روزہ،سجدہ تلاوت قضا نہیں ہے۔جہاں تک نمازوں کاتعلق ہےہم نےابتدا ہی سےانہیں پنچ وقتہ باجماعت نماز ادا کرتےدیکھاہے۔امیدقوی ہےکہ والدصاحب "صاحب ترتیب" رہےہوں گے۔مرحوم نےآخری چھ سات سال شرعی معذور کےطور پر گزارے۔اس دوران انہیں پاکی ناپاکی کاذرہ برابر ہوش نہ تھا۔دماغی اور جسمانی طور پر بہت کمزور ہوچکےتھے۔کسی کوبھی نہیں پہچانتےتھے۔یاداشت بالکل ختم ہوچکی تھی۔بس بھوک کےاحساس ہونےپر کھانا مانگ لیا کرتےتھے۔
البتہ نمازوں کےاوقات میں خاص طور پر جب والدہ صاحبہ تہجدکےلیےاٹھتی تھیں،تب وہ بھی جاگ جایاکرتےتھے۔ان کی آنکھوں کی جنبش اور ہاتھوں کی حرکات سےایسامحسوس ہوتاتھا،جیسےوہ اشاروں سےنماز ادا کررہےہوں۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
مرحوم نےبوقت انتقال سوال کےساتھ منسلک مرحوم کی ذاتی استعمال کے اشیاء سمیت اپنی ملکیت میں جو کچھ منقولی و غیر منقولی سازوسامان چھوڑاہے،وہ سب مرحوم کا ترکہ ہے۔اس میں سے سب سے پہلے مرحوم کےکفن دفن کےمتوسط اخراجات نکالےجائیں،البتہ اگر کسی نے بطور احسان ادا کردیئےہوں تو پھر اخراجات نکالنےکی ضرورت نہیں۔اس کےبعد اگر مرحوم نےکوئی جائز وصیت کی ہو تو بقیہ ترکہ میں سے ایک تہائی(1/3) کی حدتک اس پر عمل کیاجائے۔
سوال کےساتھ منسلک مرحوم کی ذاتی استعمال کےاشیاء اگر ورثاء باہمی رضامندی سےکسی ایک وارث کو دیناچاہیں یاآپس میں کسی نسبت سےتقسیم کرنا چاہیں توجائز ہے،البتہ اگر یہ ممکن نہ ہوتو اس کی قیمت لگاکرترکہ میں شامل کریں۔اسی طرح اگرمکان بیچناچاہیں تواسے بیچ کرجورقم حاصل ہو اس کوترکہ میں شامل کرکےپھر اس سےمذکورہ اخراجات نکالنے کے بعدجورقم بچ جائے اس کی آٹھ حصہ کیےجائیں۔ایک حصہ میت کی بیوی کو،ایک حصہ بیٹی کو اور دو دوحصے بیٹوں کو دیےجائیں۔ تفصیل کےلیےدرج ذیل نقشہ ملاحظہ کریں:
|
فیصدی حصہ |
عددی حصہ |
ورثاء |
نمبرشمار |
|
12.5% |
1 |
بیوی |
1 |
|
٪25 |
2 |
پہلا بیٹا |
2 |
|
٪25 |
2 |
دوسرا بیٹا |
3 |
|
٪25 |
2 |
تیسرا بیٹا |
4 |
|
12.5% |
1 |
بیٹی |
5 |
|
٪100 |
8 |
|
کل |
حوالہ جات
..
ضیاءاللہ
دارالافتا ءجامعۃالرشید کراچی
15/ربیع الاول1442ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | ضیاء اللہ بن عبد المالک | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب |


