021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
چکی والےکا آٹاپیس کر کچھ آٹا اپنےپاس رکھ لینا اور ساتھ میں اجرت بھی وصول کرنا
70435اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائلکرایہ داری کے فاسد معاملات کا بیان

سوال

بعض دیہاتوں میں آٹا پیسنےوالی چکی پرجب آٹا پسوایا جاتا ہےتووہ آٹے کی ایک خاص مقدار کی کٹوتی کرلیتے ہیں اور ساتھ میں کچھ پیسےبھی عوض کےطورپر لیتے ہیں اوریہ بات آٹا پسوانےوالے کومعلوم ہوتی ہےتوکیا چکی والے کا آٹا رکھ لینااورساتھ میں پیسےبھی وصول کرنا جائز ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

آٹا پسوانےکےعوض اگربعض اجرت نقدرقم کی صورت میں اوربعض اجرت اُسی آٹے میں سےکچھ مقدار لینےکےساتھ مشروط کردی جائے،تویہ معاملہ شرعاًفاسد ہے اورایسی صورت میں چکی والامعروف اجرت(یعنی اس جیسےکام کی جواجرت عام مارکیٹ میں لینےکا رواج ہے)کا حقدار ہوگا۔

لیکن اگر خاص اُسی آٹےمیں سےکچھ مقدار کو مشروط نہ کیاجائے،بلکہ مطلقاًآٹے کی کچھ متعین مقدار بطور اجرت طے کی جائے اورپھر بعد میں چکی والا مالک کی رضامندی سےاُسی آٹے میں سےہی کچھ مقداررکھ لےتو ایسی صورت میں چکی والےکےلئےآٹا اور پیسے دونوں بطور اجرت وصول کرناجائز ہوگا۔

حوالہ جات
المبسوط للسرخسي (15/ 89)
(قال:) وإذا أسلم الرجل حنطة إلى طحان ليطحنها بدرهم وبربع دقيق منها فهذا فاسد وهو تفسير الحديث في النهي عن قفيز الطحان،
الفتاوى الهندية (36/ 106)
( الفصل الثالث في قفيز الطحان وما هو في معناه ) صورة قفيز الطحان أن يستأجر الرجل من آخر ثورا ليطحن به الحنطة على أن يكون لصاحبها قفيز من دقيقها أو يستأجر إنسانا ليطحن له الحنطة بنصف دقيقها أو ثلثه أو ما أشبه ذلك فذلك فاسد والحيلة في ذلك لمن أراد الجواز أن يشترط صاحب الحنطة قفيزا من الدقيق الجيد ولم يقل من هذه الحنطة أو يشترط ربع هذه الحنطة من الدقيق الجيد لأن الدقيق إذا لم يكن مضافا إلى حنطة بعينها يجب في الذمة والأجر كما يجوز أن يكون مشارا إليه يجوز أن يكون دينا في الذمة ثم إذا جاز يجوز أن يعطيه ربع دقيق هذه الحنطة إن شاء .كذا في المحيط .
مجلة الأحكام العدلية (ص: 86)
(المادة 450): يشترط أن تكون الأجرة معلومة.

 

واللہ سبحانہ و تعالی اعلم

  سید قطب الدین حیدر

 دارالافتاءجامعۃالرشید کراچی

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سید قطب الدین حیدر بن سید امین الدین پاشا

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب