70563 | نماز کا بیان | قراءت کے واجب ہونے اور قراء ت میں غلطی کرنے کا بیان |
سوال
السلام علیکم و رحمۃاللہ و برکاتہ!
نمازپڑھتےہوئےسورہ اخلاص میں"قل ھو اللہ احد، " پر وقف نہ کرکے آگے ملاتے ہوئے "احدنِ اللہ الصمد"پڑھنے سے کیا نماز میں کوئی خرابی لازم آئے گی؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
قواعد تجوید کے مطابق اس طرح ملا کر پڑھنا جائز ہے ،اس سے نماز فاسد نہیں ہوتی ،تاہم بہتر یہ ہے کہ ہر آیت کو الگ الگ پڑھا جائے ، تاکہ سنت پر بھی عمل ہو اور غیر معروف طریقے سے قرآن کریم پڑھنے کی وجہ سے عوام میں انتشار اور بد گمانی بھی پیدا نہ ہو۔
حوالہ جات
عن عبد اللہ بن أبی ملیکۃ ،عن أم سلمۃ،أنھا ذکرت قراءۃ رسول اللہ ﷺ : بسم اللہ الرحمن الرحیم، الحمد للہ رب العالمین، الرحمن الرحیم، مالک یوم الدین،یقطع قراءتہ آیۃ آیۃ۔
(سنن أبی داؤد: رقم 4001)۔
وھی (الأنواع الثلاثۃ للوقف)لما تم :فإن لم یوجد تعلق،أو کان (التعلق )معنی فابتدئ(أى قف)،فالتام(النوع الاول)، فالکافی(النوع الثانی)،و لفظا فامنعن(أى لا تقف) إلا رؤوس الآی جوز، فالحسن(النوع الثالث)،و(الوقف فی)غیر ما تم قبیح۔
(المقدمۃ الجزریۃ مع شرحھا الجواھر النقیۃ: 196,202 /1 )۔
نصیب اللہ
دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی
25ربیع الاول1442ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | نصیب اللہ بن محمد اکبر | مفتیان | فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب |