70812 | خرید و فروخت کے احکام | خرید و فروخت کے جدید اور متفرق مسائل |
سوال
بعض اوقات ہم فوٹو شوٹ بھی کرتے ہیں جیسے شادیوں وغیرہ میں۔ ان تصویروں کو پھر ایڈیٹ کر کے اور مزید خوبصورت کر کے کسٹمر کو دے دیتے ہیں۔ اس کا کیا حکم ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
سوال میں مذکور مقاصد کے لیےجاندار کی پرنٹ شدہ تصاویر کی اجازت نہیں اور نہ ہی اس کا معاوضہ جائز ہے۔
حوالہ جات
حدثنا عثمان بن أبي شيبة، حدثنا جرير، عن الأعمش، ح وحدثني أبو سعيد الأشج، حدثنا وكيع، حدثنا الأعمش، عن أبي الضحى، عن مسروق، عن عبد الله، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إن أشد الناس عذابا يوم القيامة المصورون»
(صحیح مسلم، 3/1670، ط: دار احیاء التراث العربی)
ولو استأجر مصورا فلا أجر له لأن عمله معصية كذا عن محمد.
(الدر المختار وحاشية ابن عابدين 1/ 650، ط: دار الفكر)
محمد اویس پراچہ
دار الافتاء، جامعۃ الرشید
تاریخ: 5/ جمادی الاولی 1442ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد اویس پراچہ | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |