021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
اہل میت کےچندرسومات کاذکر{تیجہ،جمعرات ،چہلم وغیرہ}
71099جنازے کےمسائلایصال ثواب کے احکام

سوال

1.میت کودفنانےکےبعدچالیس دنوں تک ہر جمعرات کوخیرات کرنااورچالیسویں دن بڑی خیرات کرناکیساہے؟

2.میت کےتیسرے دن میت کےتمام صاف، گندےکپڑےجمع کرکےان کودھونا کیساہےاورپھراس کو صدقہ کردیناکیساہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

1.میت کےلیےایصال ثواب کےطورپرخیرات کرنےکاکوئی دن متعین نہیں ہے،جب چاہےاورجس شرعی طریقےسےچاہےایصال ثواب کرسکتےہیں۔ خیرات کرکےفقراءکوکھاناکھلانابھی ضروری نہیں ہے۔آجکل جورسم ورواج ہےکہ ہرجمعرات کوخیرات کی جاتی ہے،چالیسواں کیاجاتاہےاورسالانہ برسی منائی جاتی ہے،دین میں اس کاکوئی ثبوت نہیں ۔یہ بدعات ہیں ان سےاحترازکرناچاہیے۔

میت کےکپڑےاوردیگرسامان ورثاءکی ملکیت ہےاگروہ خود اپنی خوشی سےاسےصدقہ کرتےہیں توفی نفسہ صدقہ کرناتوجائزہےمگراس کےلیےکوئی خاص دن مقررکرناکہ تیسرےدن ہی کیاجائے۔ایساہی تیسرے دن میت کےتمام کپڑوں کےدھونے کولازمی سمجھناجائزنہیں ،یہ بدعت ہےاس سےاحترازکرناضروری ہے۔

حوالہ جات
  "قال رسول اللَّه صلّى اللهُ عليْه وسلم: «مَنْ أَحْدث فِي الْإِسْلَامِ حدثا فعليه لعْنَة اللَّه والْمَلائكة والنّاس أجْمَعينَ، لا يُقْبل منْه يوْم الْقِيَامَة صَرْفٌ وَلَا عَدْلٌ» قِيلَ: يَا رَسُول اللَّهِ فمَا الْحَدثُ؟ قَالَ: «مَنْ
قتَل نَفْسا بغيْر نفْسٍ، أَوِ امْتثل مثْلَة بغَيْر قود، أوابْتدع بدْعةً بغيْرِ سُنّةٍ»."
(مسندإسحاق بن راھویہ377/1:)
"عن عائشة، قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من أحدث في أمرنا هذا ما ليس منه فهو رد»."(صحیح مسلم1343/3:)
"ونقل الطعام إلى القبر في المواسم، واتخاذ الدعوة لقراءة القرآن وجمع الصلحاء والقراء للختم أو لقراءة سورة الأنعام أو الإخلاص. والحاصل أن اتخاذ الطعام عند قراءة القرآن لأجل الأكل يكره. وفيها من كتاب الاستحسان: وإن اتخذ طعاما للفقراء كان حسنا اهـ وأطال في ذلك في المعراج. وقال: وهذه الأفعال كلها للسمعة والرياء فيحترز عنها لأنهم لا يريدون بها وجه الله تعالى. (الدرالمختارمع حاشیۃابن عابدین241/2:)

ذیشان گل بن انارگل

دارالافتاءجامعۃالرشیدکراچی

25جمادی الاولی1442ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

ذیشان گل بن انار گل

مفتیان

ابولبابہ شاہ منصور صاحب / فیصل احمد صاحب