021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
ٹینکی پاک کرنےکاطریقہ (ٹینکی پاک کرتے وقت کچھ پانی تہہ میں رہ جاتاہے کیااس کے ہوتےہوئے ٹینکی صاٖف ہوگی؟)
70995پاکی کے مسائلپانی کے مسائل

سوال

ٹوٹیوں کے ذریعے تمام پانی نکال کرٹینکی خالی کرکےموٹر سے اتنا پانی بھر دیاجائے کہ ٹنکی کے اوپر لگے پائپ سے پانی گرنا شروع ہوجائے۔یہ جاری پانی ہوگیاہے۔اس طرح کرنے سے اندر کی نجاست اور ٹنکی پائپ سب پاک ہوگئے۔

 سوال یہ ہے کہ آخر میں کچھ پانی ٹینکی میں رہ جاتا ہے،اب دوبارہ صاف پانی بھرنے سے وہ ناپاک تو نہیں ہوگا؟ اس لیے کہ نجاست تو پوری طرح نکالی نہیں ہے۔۔اب کیا حکم ہوگا؟ وضاحت فرمائیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر بہنے والی نجاست تھی تو جاری پانی کے حکم میں ہونے کی وجہ سے تمام پانی پاک ہوگیا ہے،ٹینکی میں کوئی نجس پانی نہیں رہاہے،اس لیے اب سارا پانی نکالنا ضروری نہیں،نجاست اگر جسم دار ہوتو وہ پہلے ہی نکالنا ضروری ہے ۔اس کے بعد ٹینکی پاک کرنے کا یہ طریقہ اپنایا جائے گا۔جس سے بقیہ تمام پانی خود بخود پاک ہوجائے گا۔

حوالہ جات

سید نوید اللہ

دارالافتاء،جامعۃ الرشید

26/جمادی الاولی1442ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سید نوید اللہ

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے