021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
آن لائن آڈیویا ویڈیو پروگرام کے شروع میں سلام کہنے اور ایسے سلام کے جواب حکم
71235جائز و ناجائزامور کا بیانسلام اورچھینک کا جواب دینے کے آداب

سوال

ٹی وی ،ریڈیو یا آن لائن یا ویڈیو پروگرام کے شروع میں سلام کہنے اور ایسے موقع پر سنے جانے والے سلام کے جواب کا کیا حکم ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

آڈیو یاویڈیو ریکارڈ کی صورت میں تو کسی صورت سلام کا جواب لازم نہیں،البتہ اگربراہ راست پروگرام میں عمومی اعلان اشاعت ،دعوت وتبلیغ یا خبریں سنانا مقصود ہو تو بھی یہ مواقع محل سلام نہ ہونے کی وجہ سے  ایسےسلام کا جواب ضرروری نہیں، البتہ اگر خصوصی جماعت متعینہ کوبراہ راست(آن لائن) اعلان یا تبلیغ ووعظ مقصود ہو تو ایسی صورت میں جن کے نزدیک یہ محل سلام نہیں ،ان کے نزدیک جواب واجب نہیں،جبکہ جن کے نزدیک سابقہ صورت میں سلام کا جواب واجب نہ ہونیکی وجہ جواب کے اسماع پر قادر نہ ہونا ہے تو ان کے نزدیک جواب واجب ہوگا،لہذاایسی صورت میں اگرچہ سلام کے جواب کا واجب ہونا مختلف فیہ ہے،لیکن احوط یہ ہے کہ سلام کا جواب دینا چاہئے۔(احسن الفتاوی:۸،ص۱۳۸وفتاوی محمودیہ :۱۹،ص۸۵)

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۱۲جمادی الثانیۃ ۱۴۴۲ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب