021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
اقامت کے جواب میں اقامہا اللہ و ادامہا کہنے کا ثبوت
71868نماز کا بیاناذان و اقامت کے مسائل

سوال

اقامت کے جواب میں أقامہا اللہ و أدامہا اللہ کہنا کہاں سے ثابت ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اذان کی طرح اقامت کا جواب دینا بھی مستحب ہے۔ ابو داود شریف کی ایک روایت کے مطابق حضرت بلال رضی اللہ عنہ نے جب اقامت کے دوران قد قامت الصلاۃ کے کلمات کہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جوابا ًأقامہا اللہ و أدامہا کے کلمات ارشاد فرمائے۔  چنانچہ دوران اقامت قد قامت الصلاۃ کے جواب میں أقامہا اللہ و أدامہا کہنا چاہیے۔

حوالہ جات
عن أبي أمامة ، أو عن بعض أصحاب النبي صلى اللہ عليه وسلم، أن بلالا أخذ في الإقامة، فلما أن قال : قد قامت الصلاة، قال النبي صلى اللہ عليه وسلم : " أقامها اللہ وأدامها ". وقال في سائر الإقامة كنحو حديث عمر رضي اللہ عنه في الأذان. (سنن أبي داود، حدیث: 528)
قال الحافظ ابن حجر في النتائج»١/‏٣٦١": هذا حديث غريب، أخرجه أبو داود هكذا، وسكت عليه، وفي سنده الراوي المبهم، وفي شهر بن حوشب مقال، لكن حديثه حسن إذا لم يخالف، محمد بن ثابت المذكور هو العبدي، فيه مقال، أيضا، وقد رواه وكيع عنه، فلم يذكر في السند شهر بن حوشب.
(دليل الطالب لنيل المطالب: 28)
(ويجيب الإقامة) ندبا إجماعا (كالأذان) ويقول عند: قد قامت الصلاة: أقامها اللہ وأدامها.
(الدر المختار وحاشية ابن عابدين: 1/400)

شاہ نواز

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

28 /جمادی الثانیہ 1442ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

شاہ نواز بن عبد الرحمن

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب