72169 | طلاق کے احکام | خلع اور اس کے احکام |
سوال
سوال: میں اب بیوی کو divorceنہیں کرناچاہتا،اگربیوی خلع لےتوکیامعاملہ ہوگا؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اگرآپ سمجھتےہیں کہ مزیدساتھ نہیں رہ سکتےتوبہترہےکہ طلاق دیدیں،اوراگرآپ طلاق نہیں دیتےاوربیوی خلع مانگےتووہ خلع طلب کرسکتی ہے،لیکن خلع کےلیےآپ کی رضامندی ضروری ہوگی۔
حوالہ جات
قال اللہ تعالی فی سورۃ البقرة آیت 229 :
فان خفتم ألایقیماحدوداللہ فلاجناح علیہما فیماافتدت بہ۔
" الھندیة"1 /488 :
اذاتشاقا الزوجان وخافاأن لایقیما حدوداللہ فلابأس بأن تفدی نفسہا منہ بمال یخلعہا بہ۔
"زادالمعاد" 2/238 :
وفی تسمیتہ صلی اللہ علیہ وسلم الخلع فدیۃ دلیل علی أن فیہ معنی المعاوضۃ ولہذااعتبرفیہ رضاالزوجین ۔
محمدبن عبدالرحیم
دارالافتاءجامعۃالرشیدکراچی
18/رجب 1442 ھج
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمّد بن حضرت استاذ صاحب | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |