| 72274 | اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائل | کرایہ داری کے متفرق احکام |
سوال
یہ لوگ بہت زیادہ لڑتے جھگڑتے ہیں،یہاں تک کہ مارکیٹ میں آکر مجھ کو ساس نے دھمکیاں دیں اور دھکے دے کر نکالنے کی کوشش کی،دیورنے بہت گالیاں دیں اور کہا یہ ہمارے بھائی کی جگہ ہے ،تم یہاں سے جاؤ،ورنہ ماریں گے،تو وہاں کی یونین نے ایکشن لیا اور پولیس بلائی اور وہاں سے نکالا ۔ شوہر کا کرایہ پر لیاجانے والے اسٹال پر کس کاحق ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
آپ کے شوہر کی وفات کے بعد اگر یونین والوں نے یہ اسٹال آپ کے حوالے کیا ہے تو اس جگہ پر دوسرے کسی کا حق نہیں،دیور یا کوئی اور آپ سے نہیں لے سکتا
حوالہ جات
سید نوید اللہ
دارالافتاء،جامعۃ الرشید
25/رجب1442ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | سید نوید اللہ | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |


