72491 | رضاعت کے مسائل | متفرّق مسائل |
سوال
زمرد خان اور کوثر بی بی نے زمرد خان کی ماں کا دودھ پیا ہے ۔ جو ان سے بڑے بہن بھائی ہیں اور جو چھوٹے بہن بھائی ہیں ، ان کی آپس میں شادی کا کیا حکم ہے ؟
o
زمرد خان کے بہن بھائیوں کا اگر کوثر بی بی کے بہن بھائیوں کے ساتھ کوئی رضاعی تعلق نہیں ہے تو ان کا آپس میں نکاح درست ہے ، البتہ زمرد خان کے کسی بھائی کا نکاح کوثر بی بی کے ساتھ درست نہیں ہے ۔
حوالہ جات
عبدالدیان اعوان
دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی
25 رجب 1442
n
مجیب | عبدالدیان اعوان بن عبد الرزاق | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |