72492 | رضاعت کے مسائل | متفرّق مسائل |
سوال
زمرد خان اور کوثر بی بی نے زمرد خان کی ماں کا دودھ پیا ہے ۔
اب زمرد خان پر کوثر بی بی کے کون کون سے رشتے حرام ہو گئے ؟ جن سے اس کی شادی نہیں ہو سکتی ؟
زمرد خان کی شادی اس فیملی میں کسی کے ساتھ ہو سکتی ہے یا نہیں ؟اور باقی بھائیوں کی آپس میں ہو سکتی ہے یا نہیں ؟
فیملی 1:محمد خان ، نور محمد ، زمرد خان ، عمر اسلم ، آمنہ ، عائشہ ، جان بی بی
فیملی 2 :حیات خان ، عامر محمود ، اسامہ ، کوثر بی بی ، نوشین ، عطیہ بی بی
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
صورت مسئولہ میں زمرد خان کی شادی صرف کوثر بی بی سے نہیں ہو سکتی ہے ، کیونکہ زمرد خان کی والدہ کا دودھ پینے سے کوثر بی بی زمرد خان کی رضاعی بہن بن گئی ہیں ۔ کوثر بی بی کی دیگر بہنوں ( نوشین ، عطیہ بی بی ) سے زمرد خان کا نکاح ہو سکتا ہے ۔
حوالہ جات
.........
عبدالدیان اعوان
دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی
25 رجب 1442
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | عبدالدیان اعوان بن عبد الرزاق | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |